۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله علیرضا اعرافی

حوزہ / حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے برصغیر کے نامور خطیب حجت الاسلام سید ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پُر ملال کی مناسبت سے برصغیر کے علماء خاص طور پر ہندوستانی مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ علی رضا اعرافی کے تعزیت نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انالله و انا الیه راجعون

دانشور عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب صادق نقوی قدس سرہ الشریف کی المناک رحلت کی مناسبت سے برصغیر کے علماء کرام و عوام ، حوزہ ہائے علمیہ ، خاص طور پر ہندوستانی مسلمان، مرحوم کے خانوادے اور فرزندوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں۔
 مرحوم و مغفور ہندوستانی مسلمانوں اور شیعوں کے ممتاز رہنماؤں میں سے تھے۔اس عظیم اور متقی شخصیت نے ہندوستانی علمی معاشرے میں دینی علوم کی ترویج ،علمی مراکز کا قیام، طبی اور معاشرتی مراکز کے قیام سمیت دینی اوریونیورسٹی علوم اور مذہبی ثقافت کی بہتری کیلئے مالی تعاون کرنے میں بہت ساری خدمات سرانجام دیں۔
یہ دانشور عالم دین انقلاب اسلامی کے حامیوں، امام خمینی (رح) اور مقام معظم رہبری مدظلہ العالی کے عقیدت مندوں اور مسلمانوں میں وحدت و اتحاد کے علمبردار تھے اور آپ کو شیعہ سنی علماء کے مابین ایک عظیم مقام حاصل تھا۔ بلاشبہ ، ان کے معنویت اور اخلاص سے سرشار بلند ہمت مجاہدانہ کردار اور مرحوم و مغفور کی وسیع علمی اور معاشرتی خدمات کو ہندوستان اور برصغیر میں یادگار کے طور پر زندہ رکھا جائے گا۔
خدا مرحوم و مغفور کو اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔

علیرضا اعرافی 
مدیر حوزہ ہائے علمیہ 
قم مقدسہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .