۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار دبیرکل مجمع جهانی تقریب مذاهب با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد مظلومی، عالم اور فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی بابرکت عمر میں قرآن مجید، مکتب اہلبیت(ع)، انقلاب اسلامی اور بالخصوص حج و زیارت اور اربعین کے سلسلہ میں عظیم خدمات انجام دیں، اسی طرح قرآنی اور احادیثی سافٹ ویئر اور حج و زیارت کے بین الاقوامی امور میں آپ کی خدمات وہ نیک کام ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی امور برائے حج و زیارت میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد مظلومی کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

جس کا متن اس طرح ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم ربانی اور مجاہد حجت الاسلام والمسلمین سید جواد مظلومی کی رحلت پر بہت افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ عالم اور فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی بابرکت عمر میں قرآن مجید، مکتب اہلبیت(ع)، انقلاب اسلامی اور بالخصوص حج و زیارت اور اربعین کے سلسلہ میں عظیم خدمات انجام دیں۔ اسی طرح قرآنی اور احادیثی سافٹ ویئر اور حج و زیارت کے بین الاقوامی امور میں آپ کی خدمات وہ نیک کام ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

میں اس عالم دین کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی مدظله العالی، مراجع تقلید، دینی مدارس، مرحوم کے عقیدتمندوں، مرحوم کے خاندان اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنے اجداد طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .