آیت اللہ علی رضا اعرافی
-
آیت اللہ اعرافی:
امام رضا (ع) کی زیارت بین الاقوامی سطح پر بھی بہت زیادہ جذابیت رکھتی ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: لوگوں کے حرم مطہر امام رضا (ع) کی زیارت کرنے اور اور ان کے حرم میں آنے جانے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط اور آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
حوزہ علمیہ نجف، قم اور دیگر علمی مراکز کے فلسطینی مقاومتی تحریکوں کی حمایت کا مؤقف انتہائی واضح اور مضبوط ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے ظالموں سے مقابلے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا اور انقلاب اسلامی کی برکت سے فلسطین، لبنان سمیت مظلوم مسلمان بے حسی سے نکل کر ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
آپریشن "طوفان الاقصی" دنیائے اسلام اور خطے میں تغیر اور تبدل کا آغاز ہے
حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے اپنے معاونین کے ساتھ اجلاس میں غاصب صہیونیوں کے خلاف ملت فلسطین کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
دینی شکوک و شبہات کے جوابدہی میں بین الاقوامی نقطہ نظر کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: جنگِ ترکیبی (Combined war) نے اس وقت معاشرے کے نوجوانوں کی مذہبی، فکری اور علمی فکر کو نشانہ بنا رکھا ہے لہذا اس سلسلہ میں علماء دین کا کردار انتہائی اہم، حساس اور پُرمشقت بھی ہے۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ قم:
ایران دنیا بھر میں اسلام اور تشیّع کی ترویج میں پیش پیش ہے / احیاء حوزہ علمیہ قم کی صد سالہ تقریب سے خطاب
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: ایران دنیا بھر میں اسلام اور پھر شیعیت کے استقبال میں پیش پیش ہے۔ ایرانیوں نے اسلام قبول کیا اور اپنی عقل و ہنر سے اسلام کا استقبال کیا اور حتی عربی زبان و لٹریچر بھی ایرانیوں کے توسط سے اپنی عروج تک پہنچا۔
-
حوزہ علمیہ کے سربراہ کا آیت اللہ العظمی سبحانی سے اظہارِ تعزیت
حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ العظمی سبحانی کی اہلیہ کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ علی رضا اعرافی کا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس عمومی کے ساتویں اجلاس سے خطاب؛
امت اسلامیہ کو علمی و اعتقادی مسائل کے چیلنجوں کا سامنا ہے ان کے حل کے لئے ضروری انتظامات کا اہتمام کرنا ہوگا
حوزہ/ حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں امت اسلامیہ کو درپیش چیلنجوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہمیں ان چیلنجوں اور مسائل کو حل کرنا چاہئے جن ایک حصہ علمی اور اعتقادی مسائل ہیں، اور ان کے حل کے لئے ضروری انتظامات کا اہتمام کرنا چاہئے۔
-
حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اجلاس میں:
حوزہ علمیہ کے سرپرست اور سپریم کونسل کے سکریٹری کا انتخاب
حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے منعقدہ اجلاس میں آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری سپریم کونسل کے سکریٹری، آیت اللہ جواد مروی اس کونسل کے سیکنڈ سکریٹری اور آیت اللہ علی رضا اعرافی مزید دو سال کے لیے ملک بھر کے حوزاتِ علمیہ کے سرپرست کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
-
مختلف معاشروں کے لیے مبلغ کی تربیت ایک ضرورت ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے جرمنی کے شہر ہمبورگ کے مدرسہ علمیہ میں طلبہ اور اساتذہ کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔
-
سرپرست حوزہ علمیہ اٹلی میں مسلمانوں اور شیعوں کے درمیان:
امام خمینی (رہ) نے موجودہ دور میں دین کا احیاء کیا
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: انقلاب سے پہلے بہت سے تجزیہ کار مذہب اور روحانیت کی زندگی سے مایوس ہو چکے تھے لیکن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ثابت کیا کہ دین و مذہب انسانی زندگی میں ہونے والے واقعات اور پیش رفت کے تناظر میں بھی زندہ ہے۔
-
امام جمعہ قم:
انقلاب اسلامی کے ثمرات سے چشم پوشی خطرناک ہے
حوزہ/ ایران کے شہر قم کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا: مثبت تنقید پر توجہ نہ دینا درست کام نہیں ہے لیکن انقلاب اسلامی کے ثمرات سے چشم پوشی کرنا خطرناک ہے۔
-
سرپرست حوزہ علمیہ کا حجۃ الاسلام ابراہیمی فر کی وفات پر اظہارِ تعزیت
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ابراہیمی فر کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
تعلیمی نظام میں تعلیم کے ساتھ تربیت کو بھی اہمیت دی جائے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: ہمیں اپنے پروگراموں کے درمیان طلباء کے علمی اور تعلیمی مسائل سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ جب طلباء کے درمیان علم و دانش کی نشوونما کو ادارہ جاتی شکل دی جائے گی تو علمی پیداوار اور تعلیم کا حصول آسان ہو جائے گا اور وہ واحد شخص جس نے اب تک واقعی طور پر اس عمل کی حمایت کی ہے وہ مقام معظم رہبری ہیں۔
-
آیۃ اللہ اعرافی کے تہنیتی پیغام پر کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے دفتر کا جواب
حوزہ/ عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دفتر نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی آمد کے موقع پر آیت اللہ اعرافی کے مبارکبادی پیغام کا جواب دیا۔
-
خطیب نماز جمعہ قم:
وحدت اسلامی ہماری آج اور کل کی ضرورت ہے، آیت اللہ علی رضا اعرافی
حوزہ / ایران کے شہر قم کے امام جمعہ نے کہا: وحدت اسلامی ہماری آج اور کل کی ضرورت ہے اور بے ہودہ باتوں کی وجہ سے ملت ایران کی وحدت کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا اور خاندان پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہب و دین سے فراتر ہے۔
-
حوزہ علمیہ و رضاکاروں کا اصل مقصد اسلامی فکر اور نظریے کا فروغ ہے، آیۃ اللہ اعرافی
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ اور رضاکاروں کا اصل مقصد و ہدف دنیا میں اسلامی فکر اور نظریے کا فروغ اور اسلامی تہذیب کو پروان چڑھانا ہے۔
-
کم از کم ایک تہائی شیعہ منابع امام صادق (ع) کی میراث ہیں، آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سرپرست: امام جعفر صادق علیہ السلام سے 40 ہزار سے زیادہ احادیث مختلف ذرائع سے نقل ہو کر ہم تک پہنچی ہیں کہ جو عظیم اور انتہائی قیمتی میراث ہے اور اگر ان دو معصومین علیہما السلام کی منقولہ روایات کو مدِ نظر رکھیں تو تقریباً 60ہزار احادیث و روایات ان دو معصومین علیہما السلام سے منقول ہوئی ہیں کہ جن میں ہمارے اکثر کلامی اور فقہی مسائل کا جواب موجود ہے۔
-
ہفتۂ دفاع مقدس:
دفاعِ مقدس نے انقلاب اسلامی ایران کو مزید مضبوط کیا، آیۃ اللہ علی رضا اعرافی
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انقلاب کے پیچھے ایک الٰہی معمار تھا جس کی وجہ سے انقلاب اسلامی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دفاع مقدس وجود میں آیا۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ ایران کا کورونا وائرس سے نمٹنے والے رضا کار طلباء کی قدردانی
حوزہ/ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ اسلامی نقطۂ نظر سے مشاورت علماء کرام کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے اور اس طرح کا جہادی اور رضا کارانہ کام دیگر جہادی سرگرمیوں سے مختلف شمار ہوتا ہے۔
-
آیت اللہ طالقانی کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم کا تعزیتی پیغام
حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ قم کے سینیئر استاد آیت اللہ طالقانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
استاد پیشوائی کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی پیشوائی کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
ہم برصغیر میں تحقیقی امور پر کام کرنے کے لیے آمادہ ہیں، آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حوزہ علمیہ کی بنا پر میں دہلی میں نور مائیکرو فلم سینٹر جو کہ جناب خواجہ پیری کی کوششوں سے تشکیل پایا ہے، کے کاموں اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس مرکز نے درحقیقت شیعہ مکتوبات کی میراث کو دوبارہ سے بحال کیا ہے۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ قم:
مرحوم حجت الاسلام والمسلمین سید جواد مظلومی نے حج و زیارت اور اربعین کے سلسلے میں عظیم خدمات انجام دیں، آیت اللہ علی رضا اعرافی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد مظلومی، عالم اور فقیہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی بابرکت عمر میں قرآن مجید، مکتب اہلبیت(ع)، انقلاب اسلامی اور بالخصوص حج و زیارت اور اربعین کے سلسلہ میں عظیم خدمات انجام دیں، اسی طرح قرآنی اور احادیثی سافٹ ویئر اور حج و زیارت کے بین الاقوامی امور میں آپ کی خدمات وہ نیک کام ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
-
آیت اللہ اعرافی کی علماء اسمبلی انڈونیشیا کے نئے منتخب اسپیکر کو مبارکباد
حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے علماء اسمبلی انڈونیشیا کے نئے اسپیکر کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔
-
آیت اللہ علی رضا اعرافی کا ڈاکٹر کلب صادق کی وفات پر اظہار تعزیت
حوزہ / حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے برصغیر کے نامور خطیب حجت الاسلام سید ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پُر ملال کی مناسبت سے برصغیر کے علماء خاص طور پر ہندوستانی مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
قرہ باغ آذربائیجان کا ہے، پڑوسی ملک کے خلاف جارحیت برداشت نہیں کریں گے، آیت الله اعرافی
حوزہ / قرہ باغ آذربائیجان کا ہے، جہاں کے شہری اور مسلمان غیور ہیں اور ہمسایہ ملک کی سرزمین پر تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔
-
حوزہ علمیہ فارس:
حوزہ علمیہ دور حاضر کا چمکتا ستارہ ہے، اسے معاشرہ کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے، آیت الله اعرافی
حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کو معاشرے کی ضروریات سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق چمکنا چاہیے ، مزید واضح کیا کہ حوزہ علمیہ کے پاس سرمایہ اور اعزاز اور تمغے موجود ہیں ، ان سب کے باوجود حوزہ علمیہ کو اپنی کمزوریوں کی تلافی بھی کرنی چاہیے۔
-
مدیر حوزہ علمیہ:
حوزہ علمیہ کے توسط سے بہت جلد جُہد ویب سائٹ کا آغازکیا جائے گا، آیت الله اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ ، جو کہ فقہی علوم اور دیگر حوزوی علوم کی ڈیجیٹل سرچ ویب سائٹ ہے ، آئندہ چند مہینوں میں اس ویب سائٹ کا باقاعدہ طور افتتاحی پروگرام منعقد کیا جائے گا، تاکہ تشنہ گان علوم محمد و آل محمد اور محققین کی علمی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکیں۔
-
آیت الله اعرافی:
سور مبارکہ مائدہ کی آیت (67) ولایت امیر المومنین(ع) کی واضح دلیلوں میں سے ایک ہے/خود کو مستقبل کے لئے آماده کریں
حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء اور حوزہ علمیہ کے ماہروں کو آج کی دنیا اور ماحول کو اچھی طرح جاننا چاہیے ، کہا کہ مستقبل کی دنیا کو آج کے علماء سے بلند پاپے کے علماء کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنے آپ کو آئندہ کیلئے تیار کرنا ہوگا۔
-
ہندوستان میں آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب
حوزہ/ دہلی کلچر ہاؤس میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا جسمیں ملک کے نامور علماء کے ہمراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شرکت کی اور شہدائے مقاومت کی مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ظالم سے نہ ڈرنے کا ہنر پوری دنیا کو سکھایا ہے۔