۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ آیین رونمایی از سامانه جهادگران حوزوی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: مختلف پہلوؤں میں جہادی اور خدماتی سرگرمیوں کی جڑیں روحانیت اور حوزہ کی تاریخ اور شناخت میں پیوستہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ معصومیہ میں "سامانه جهادگران حوزوی" یعنی "حوزہ علمیہ کے والنٹیئرز طلبہ کا خدماتی سسٹم" کے نام سے جاری ایک پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر کے جہادی طلاب کو روحانیت اور حوزہ علمیہ کا فخر قرار دیا اور کہا: جہادی سرگرمیوں کا دائرہ ایک نیا اور تخلیقی میدان شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: تاریخ میں ہمارے صالح اسلاف، بزرگان اور علماء کی ایک بڑی تعداد، خاص طور پر وہ جو سماجی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے تھے، ہمیشہ لوگوں کی خدمت سے وابستہ رہتے تھے اور یہ روحانیت کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔

مثبت اور مؤثر پیغام کی منتقلی حکمت اور مناسب سلیقہ کے ساتھ ہونی چاہئے

آیت اللہ اعرافی نے کہا: حوزہ علمیہ نے مختلف سطحوں پر اپنے اکابرین علماء کی جہادی و خدماتی امور میں نمایاں کارکردگی کو مشاہدہ کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں خاص طور پر کرونا کے دروان، سیلاب اور زلزلوں کے دوران، روحانیت کی طرف سے جہادی و خدماتی امور میں نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جس نے گویا اس میدان میں ایک نیا باب کھولا۔

انہوں نے مزید کہا: اصل شکریہ ان جہادی طلاب کا ادا کیا جانا چاہئے جو کسی بھی سطح پر میدان عمل میں موجود ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: ہماری کوشش ہونی چاہئیے کہ ان گروہوں اور سماجی میدانوں میں فعال افراد سے جہادی اور خدمت پر مبنی عوامی سرگرمیوں کا جذبہ کبھی ختم نہ ہو۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: مثبت اور مؤثر پیغام کی منتقلی ضروری ہے لیکن یہ حکمت اور مناسب سلیقہ کے ساتھ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا: ہم نے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کے دوران مشاہدہ کیا کہ علمائے کرام ایک طرف مجاہدانہ جذبے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود تھے تو دوسری طرف دینی اور اخلاقی پیغامات کو بھی انتہائی حکمت اور مناسب انداز سے مخاطبین تک پہنچا رہے تھے جو کہ قابل ستائش ہے۔

مثبت اور مؤثر پیغام کی منتقلی حکمت اور مناسب سلیقہ کے ساتھ ہونی چاہئے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .