۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله اعرافی امروز در دیدار اعضای ائتلاف سراسری جاهد

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: ‌ ہمیں نئی ​​نسل کو تشویق کرنا چاہئے کیونکہ آج کا نوجوان انقلاب اور دفاع مقدس کے دور کے نوجوانوں سے مختلف نہیں ہے بلکہ یہ چند جہتوں سے ان سے بہتر بھی ہے کیونکہ آج کے نوجوانوں کو بہت سے ایسے گمراہ کن حملوں کا سامنا ہے کہ انقلاب اور دفاع مقدس کے دور کے نوجوانوں نے جن کا سامنا نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے شہر قم میں حوزہ علمیہ کے دفتر میں "جاہد تنظیم" (کئی قومی اور سینکڑوں صوبائی اتحادوں پر مشتمل اتحاد) کے اراکین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں ہفتہ دفاع مقدس کو محترم جانا اور ماہ صفر کے آخری عشرہ کے تعزیتی ایام کی مناسبت سے تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا:  انقلاب اسلامی ایران ایک مضبوط اور قوی بنیادوں پر استوار ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں انقلاب اسلامی کی اصل روح اور ثقافت کو پہچاننے کی ضرورت ہے اور مسلسل اس کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔ ہمارے تمام امور میں انقلاب اسلامی کی مہذب عکاسی ہونی چاہئے۔

شہر قم کے امام جمعہ نے انقلابی امور میں منصوبہ بندی اور عقلانیت پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہمیں عقلانیت اور انقلابی سوچ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے خیالات کو آپس میں مطابق اور عمیق ہونا چاہئے اور اس کی ہدایت کے لئے ہمارے پاس انقلابی اور جہادی روح ہونی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں نئی ​​نسل کو درک اور انہیں تشویق کرنا چاہئے کیونکہ آج کا نوجوان انقلاب اور دفاع مقدس کے دور کے نوجوانوں سے مختلف نہیں ہے بلکہ یہ چند جہتوں سے ان سے بہتر بھی ہے کیونکہ آج کے نوجوانوں کو بہت سے ایسے گمراہ کن حملوں کا سامنا ہے کہ انقلاب اور دفاع مقدس کے دور کے نوجوانوں نے جن کا سامنا نہیں کیا۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: اس سلسلہ میں بنیادی کام "نوجوان نسل کے ساتھ بات چیت اور انہیں آگاہی دینا"  ہونا چاہئے اور یقینا اس کام کے لئے ایک منظم پروگرام اور مثبت نقطۂ نظر کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: مختلف شعبوں میں پیشرفت حاصل ہونے کے باوجود بھی ہم ابھی مطلوبہ ہدف سے دور ہیں۔ تعلیم و تربیت کا شعبہ اتنا اہم ہے کہ صدر محترم اور تمام حکومتی اراکین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس پربھرپور  کام کریں اور اپنے ملک کے تمام اداروں کو اس میں مزید بہتری لانے کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .