۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله اعرافی

حوزه / حوزہ علمیہ کے سربراہ نے آیت اللہ سید محمد علی عالمی بلخی کی وفات پر افغانستان کے علماء کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے افغانستان کے شیعہ عالم دین آیت اللہ سید محمد علی عالمی بلخی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے :

انالله و انا الیه راجعون

قال رسول الله (صلی الله علیه و آله وسلم): اذا مات العالم الفقیه ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء

میں آیت اللہ حاج سید محمد علی عالمی بلخی (قدس سرہ الشریف) کے انتقال پُرملال پر علماء اور حوزات علمیہ بالخصوص مظلوم ملک افغانستان کے علماء، حوزات علمیہ، عموم مسلمانان اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر کے لئے دعا کے ساتھ ان کے لئے اجر الہی کا طلبگار ہوں۔

مرحوم عالم دین افغانستان کی عظیم شیعہ مذہبی شخصیات میں سے ایک تھے کہ جنہوں نے سوویت قابضین کے خلاف ملک کے شمالی افراد کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور شیعہ بزرگان دینی کے مزارات مبارکہ بالخصوص افغانستان کے شہر سرپل میں حرم مطہر حضرت یحیی بن زید کے مزار مبارک کی مرمت کے امور کی انجام دہی میں بہت زیادہ زحمات برداشت کیں۔

بلاشبہ اس اسلامی ملک کی موجودہ اور حساس صورتحال میں مظلوم ملک افغانستان میں علماء اور مفکرین کی کمی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور مجھے امید ہے کہ اسلامی ملک افغانستان کے حوزات علمیہ اور اسلامی مفکرین ان کے جانے سے ایجاد ہونے والے علمی خلا کو پر کرنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں گے۔

خداوند متعال اس عظیم و برجستہ عالم فقیہ کی روح ملکوتی کو ان کے آباؤ اجداد کے ساتھ محشور کرے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .