اتوار 22 اگست 2021 - 00:14
حجت الاسلام‌ و المسلمین فقیه ایمانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

 حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت‌ الله خامنه‌ای نے حجت الاسلام‌ و المسلمین آقای سید کمال فقیه ایمانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

جلیل القدر عالم دین حجت الاسلام‌ و المسلمین آقای سید کمال فقیه ایمانی (رضوان‌الله‌علیه) کی رحلت پر علماء کرام اور اصفہان کے لوگوں بالخصوص مرحوم کے خاندان، فرزند ان اور مرحوم کے بے شمار عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

انہوں نے دراز مدت تک بین الاقوامی سطح پر معارف اسلامی کی نشر و اشاعت میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔  بارگاہ خداوندی میں اس بزرگ عالم دین کے لئے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔

سیّدعلی خامنه‌ای

21 اگست 2021ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha