حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حوزہ علمیہ قم کے نامور اور سینیئر استاد آیت اللہ تعالی طالقانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
حوزہ علمیہ کے جلیل القدر استاد آیت اللہ سید جواد طالقانی کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ اس جلیل القدر استاد نے چند دہائیوں علوم اسلامی اور بالخصوص ادبیات عرب کی تدریس کی اور بہت زیادہ شاگردوں کی تربیت کی۔ وہ اخلاقی اور روحانی فضائل میں بھی نمونہ تھے۔ آخری سالوں میں انہوں نے بہت زیادہ رنج و الم دیکھے اور آخرکار عاشورائے حسینی (علیہ السلام) کے دن اپنے خالق حقیقی اور معبود سے جاملے اور سید الشہداء علیہ السلام کے دیدار سے شرفیاب ہوئے۔ مجھے ان کا شاگرد ہونے کا افتخار حاصل ہے اور انتہائی غمگین دل سے حوزہ علمیہ، مرحوم کے شاگردوں و عقیدتمندوں، مرحوم کے پسماندگان اور مرحوم کے فرزند ان کی خدمت میں اس مصیبت پر تعزیت عرض کر رہا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں اولیاء الہی اور اپنے اجداد پاک کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر و شکیبائی اور بہترین پاداش عطا فرمائے۔
عاش سعیدا و مات سعیدا۔
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ علمیہ قم
عاشورای حسینی ۱۴۴۳ ھ