۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله اختری

حوزہ / آیت اللہ عباس اختری کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عباس اختری کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

متقی اور جیّد عالمِ دین آیت اللہ شیخ عباس اعلی ختری کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ اس جلیل القدر عالم دین نے نے انقلابِ اسلامی کے لئے انتہائی گرانقدر خدمات انجام دیں اور حکومتِ پہلوی کے خلاف تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے انقلاب، نظامِ اسلامی، ملتِ ایران اور تہران کی خدمت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

میں اس باتقوا عالم دین کی برسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ، ان کے دوستوں اور جاننے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوند متعال مرحوم کو بلند مقام عطا فرمائے اور انہیں اولیاء الہی کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .