۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں مدرسہ معصومیہ کے فارغ التحصیل اور تبلیغِ دین میں انتہائی فعال طالب علم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں مدرسہ معصومیہ کے فارغ التحصیل اور تبلیغِ دین میں انتہائی فعال طالب علم حجت‌الاسلام مدرس مصلا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

فاضل، مجاہد اور انقلابی مبلغ حجت الاسلام و المسلمین سید مصطفی مدرس (رہ) کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔

حوزہ علمیہ میں ان کے آئیڈیل ازم اور انقلابِ اسلامی کے سلسلہ میں مباحث کو مطرح کرنے اور انہیں فروغ دینے کی مخلصانہ کوششیں ان کے حلقۂ احباب میں ان کی امتیازی خصوصیات شمار ہوتی تھیں۔

میں اس محنتی طالب علم کے انتقال پُرملال پر ان کے اہل خانہ، دوستوں اور قریبی افراد سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوندِ متعال سے ان کے درجات میں بلندی اور اولیاء الہی کے ساتھ محشور ہونے اور ان کے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سرپرستِ حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .