۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
تصاویر/ دیدار سفیر واتیکان در ایران با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: ہمیں دور حاضر میں عدل و انصاف جیسے اہم مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہیے جس کی بعض ممالک بالکل بھی رعایت نہیں کی جاتی، یہی وجہ ہے کہ ہمیں بے عدالتی اور نا انصافی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے ایران میں ویٹیکن کے سفیر سے ملاقات کے دوران اسلام اور عیسائیت کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور آئندہ بھی اس طرح کی ملاقاتوں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا: قم دنیائے اسلام میں ایک اہم بنیاد اور علمی مرکز کے عنوان سے جانا جاتا ہے، البتہ نجف اشرف اور قم المقدسہ دونوں ہی دنیائے تشیع کے دو اہم رکن ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں ادیان الہی کے مشترکات پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ہمارے آپس کے روابط اور بین الادیانی مکالمے تعمیری اور مثبت ہوں، یہی وجہ ہے کہ قم میں فلسفی علوم اور فکری علوم پر خاص توجہ دی جاتی ہے تا کہ بشریت اور ادیان الہی سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے حوزہ کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم نے ہیومینٹیزاور سماجی علوم پر خاص توجہ دی ہے اور خانوادہ، ثقافت اور نفسیات کے میدانوں میں کئی شعبوں کو تشکیل دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج علوم اسلامیہ میں 200 سے زیادہ شعبے موجود ہیں، اور یہ آج کے زمانے کی ضرورتوں اور مذاہب کو دیکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے دور حاضر میں عدل و انصاف کی طرف دنیا کی بے توجہی کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا: ہمیں دور حاضر میں عدل و انصاف جیسے اہم مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہیے جس کی بعض ممالک بالکل بھی رعایت نہیں کی جاتی، یہی وجہ ہے کہ ہمیں بے عدالتی اور نا انصافی دیکھنے کو مل رہی ہے، اسی وجہ سے بہت سے ممالک غربت اور تنگدستی کے شکار ہیں اور ان کا سامنا ایسے ممالک سے ہےجو خونریزی اور معاشروں میں ناانصافی کو قائم کرنے کے درپے ہیں، لہذا اس معاملے کی جانب توجہ دینا مذہبی رہنماؤں اور ادیان الہی کا فریضہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .