حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یتیم اور بے گھر بچوں کے ایک گروہ نے پیر کی شام بارہ رمضان المبارک کا روزہ مسجد مقدس جمکران کے کچن کمپلیکس میں حوزہ علمیہ کے سرپرست کے ساتھ افطار کیا۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے اس دوران مسجد مقدس جمکران کے باورچی خانے کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ یتیم اور بے گھر بچوں کے اس مبارک اور صمیمی پروگرام میں آیت اللہ اعرافی کے دیگر پروگرامز میں محفلِ قرآنی میں شرکت اور بچوں کے ساتھ باجماعت نماز کی ادائیگی بھی شامل تھی۔