۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
jتصاویر/ دیدار نماینده ولی فقیه در استان کردستان با آیت الله اعرافی

حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: اغیار نے قومی و مذہبی اختلافات پر سرمایہ گزاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا: اسلامی مذاہب سے روابط ملک کے استقلال اور انقلابِ اسلامی کی ترویج کا باعث بنیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین پور مذہبی اور اس صوبہ میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین رنجبر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہا: دنیا میں انقلابِ اسلامی کی ترویج کے مختلف اسباب و عوامل ہیں جن میں سے ایک "عمدہ مینجمنٹ" ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مذاہبِ اسلامی سے بہتر روابط ملک کے استقلال اور انقلابِ اسلامی کی ترویج کا باعث بنیں گے۔ قومی و مذہبی اختلافات پر اغیار نے سرمایہ گزاری کر رکھی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: ہم ملک بھر کے دینی مدارس میں طلاب کی معلومات میں اضافہ کے لئے مختلف کورسز شروع کر رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مدارس کے پرنسپل حضرات ان شارٹ کورسز میں دلچسپی لیں اور طلاب کو ان کے فوائد سے آگاہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .