حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست کے دفتر میں ایرانی نئے سال میں منعقدہ حوزہ علمیہ قم کے وائس چانسلرز کی کونسل کے پہلے اجلاس میں گفتگو کے دوران آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ قم کی اہمیت و مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم کی اہمیت اور اس کے مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوزہ کے تعلیمی پروگرامز اور بقیہ پروجیکٹس میں عمل درآمد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: نئے سال میں حوزہ علمیہ قم کے اعلیٰ سطحی تعلیمی کورسز کے نئے پلانز کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کے موضوع پر اساتید اور ماہرینِ تعلیم کی موجودگی میں نشستوں کا تسلسل جاری رہنا چاہئے تاکہ تعلیمی منصوبوں میں نئے تعلیمی سال سے پہلے ضروری اصلاحات کو انجام دیا جائے اور پھر ان کے اجراء اور نافذ العمل کو ممکن بنایا جائے۔
قابلِ ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ قم کے اعلیٰ سطحی اور تخصصی مراکز کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر ہمتیان نے اس اجلاس میں حوزہ علمیہ قم کی اعلیٰ سطوح کی تعلیمی صورتحال پر مبنی ایک رپورٹ بھی پیش کی۔