۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
نجف مسابقہ قرآن

حوزہ/ مؤسسۂ امام موسی ابن جعفر علیہما السلام نجف اشرف کے زیر اہتمام ۲۶ ماہ مبارک رمضان بروز دو شنبہ کو نجف اشرف عراق میں موجود ہندستانی حافظان و قاریان قرآن کے لئے قرآنی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسۂ امام موسی ابن جعفر علیہما السلام نجف اشرف کے زیر اہتمام ۲۶ ماہ مبارک رمضان بروز دو شنبہ کو نجف اشرف عراق میں موجود ہندستانی حافظان و قاریان قرآن کے لئے قرآنی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جسمیں تثبيت و استمرار نا ہونے کی صورت میں ۱۶ حفاظ کرام میں سے صرف چار حفاظ قرآن اور ۱۷ قاریان قرآن نے مقابلے میں شرکت فرمائی ۔

قرآنی مقابلے میں قاریان قرآن کے نتائج کو طئے کرنے کے لئے حرم مولا علی علیہ السّلام کے قارئ قرآن حجة الاسلام و المسلمين عالیجناب شیخ شبر معله تشریف لائے جب کہ حافظان قرآن کے نتائج طئے کرنے کے لیئے حجة الاسلام و المسلمين محقق مولانا شيخ نور محمد ثالثی اور حجة الاسلام و المسلمين معلم اخلاق مولانا شيخ محمد جنتي تشریف لائے ۔
تصاویر/ اس پروگرام کی تصاویر دیکھنے کے لئے کلک کریں

جلسے کا آغاز کلام باری کی تلاوت سے حجة الاسلام و المسلمين مولانا شيخ بشير ترابي نے کیا اور نظامت کے فرائض مولانا سيد ابوتمامه عابدي نے انجام دیئے ، مقابلے میں شريک جملہ افراد نے اپنی قدرت و استطاعت بھر بہترین انداز میں تلاوت قرآن کی اور حفاظ نے بہترین جواب دیئے ۔جس کے بعد مولانا شیخ شبر معله نے ہر قاری کے محاسن اور نقائص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا نتیجہ پیش کرنا بہت سخت ہے بعض بہت ہی اچّھا پڑھے ہیں جس کی وجہ سے قرعہ کرنا پڑھے گا اس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔

اسی طرح حفاظ میں بھی قرعہ کیا گیا ۔ جس کے بعد مختصر بیان حجة الاسلام و المسلمين مولانا شيخ جنتي نے علوم قرآن پر روشنی ڈالی حجة الاسلام و المسلمين مولانا شيخ نور محمد ثالثی نے حفاظ اور قاریان قرآن کو دعاؤں سے نوازا اور اراکین مؤسسہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ہر سال ۲۴ ماہ رمضان المبارک کو سالانہ پروگرام کرنے کا اعلان کیا جب کہ حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد تنوير عباس رضوي نجفي نے سال میں دو سے تین بار منعقد کرنے کا مشورہ دیا، پھر ترتیل ، قرأت اور حفاظ میں درجہ اوّل ، دوم اور سوم آنے والے افراد کو عتبات عالیات کے نایاب تحفے پیش کیئے گئے ۔

مولانا شبّیر اغا کربلائی نے حمد خدا اور فضائل اہلبیت علیھم السلام بیان کرنے کے بعد مقابلے میں حصہ لینے والے تمام افاضل و اساتیذ نجف اور شركاء محفل کا شکریہ ادا کیا ، اس کے بعد سب نے ایک ساتھ دعائے سلامتئ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف پڑھتے ہوئے محفل کو اختتام تک پہنچایا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .