۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
میزان حسین نجفی

حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں طلاب مغربی بنگال کی جانب سے اس سال ماہ مبارک رمضان میں قرآن مجید کے سلسلے میں مختلف پروگرام جیسےختم قرآن ، بچوں کے لئے قرآن کریم کی تعلیم، احکام و دینیات کے دروس اور محافل و مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف میں طلاب مغربی بنگال کی جانب سے اس سال ماہ مبارک رمضان میں قرآن مجید کے سلسلے میں مختلف پروگرام جیسےختم قرآن ، بچوں کے لئے قرآن کریم کی تعلیم، احکام و دینیات کے دروس اور محافل و مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔

ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے شب 15 رمضان کو محفل امام حسن علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، نیز شہادت امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں بھی مجالس عزا کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس کی پہلی مجلس کو مولانا میزان حسین نے خطاب کیا، اور دوسری مجلس نماز فجر کے بعد مسجد کوفہ میں برپا کی گئی جس کو مولانا شبیہ الحسن نے خطاب کیا، اور پھر نوحہ خوانی اور سینہ زنی بھی کی گئی۔

تیسری مجلس کو مولانا ثقلین نے خطاب کیا جو حسینیہ بقیہ اللہ نجف اشرف میں برپا ہوئی اور 21 رمضان المبارک کو چوتھی مجلس مولانا علی عباس خطاب کریں گے اور یہ تمام مجالس اجتماعی افطاری کے بعد حسینیہ بقیۃ اللہ میں منعقد ہو رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .