حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا وجاہت حسین جعفری حوزہ کے قدیم طالب علم جو کافی دنوں سے بستر علالت پر ہیں چھ مال قبل ان کا جواں سال فرزند ایک سڑک حادثے میں اپنے دوست کے ہمراہ جاں بحق ہو گیا۔ موصوف نے ششماہی کی مناسبت سے آئندہ جمعرات 2/آذر مطابق 9جمادی الاولی کو مجلس عزا کا مدرسہ حجتیہ میں اہتمام کیا ہے۔
اور تمام علما،طلاب اور زائرین سے شرکت کی گزارش کی ہے۔ یہ مجلس نماز مغربین کے بعد منعقد ہوگی جس میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مراد رضا رضوی خطاب فرمائیں گے۔