۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مشھد مقدس میں مولانا قمر سبطین مرحوم کی ایصال ثواب کی مجلس

حوزہ/مجلس مغربی بنگال کے مدرسہ عسکریہ کے فارغ التحصیل طلاب جو ابھی ایران میں حوزہ علمیہ قم اور مشھد میں زیر تعلیم ہیں انکی جانب سے مرحوم کے بلند درجات کے لۓ انعقاد کی گئ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا قمر سبطین مرحوم کی ایصال ثواب کی مجلس ایران کے شھر مشھد مقدس میں منعقد کی گئی۔

یہ مجلس مغربی بنگال کے مدرسہ عسکریہ کے فارغ التحصیل طلاب جو ابھی ایران میں حوزہ علمیہ قم اور مشھد میں زیر تعلیم ہیں انکی جانب سے مرحوم کے بلند درجات کے لۓ انعقاد کی گئ۔ 

مجلس مشھد کی جامعۃ المصطفی کی خوابگاہ میں بروز جمعرات منعقد کی گئی،جس میں قرآن کی کی تلاوت کے ساتھ مجلس کا آغاز کیا گیا اور اسکے بعد اشعار کے ذریعہ سے جامعہ کے طالب علموں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

مجلس کو خطاب حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا میثم حیدر زیدی سرسوی نے کیا جسمیں مرحوم قمر سبطین طاب ثرہ کی خدمات کے بارے میں بھی بیان کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .