۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ، مجلس عزا

حوزہ / جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں 25محرم الحرام شہادت امام  زین العابدین  علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد کی گئی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں 25محرم الحرام شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد کی گئی۔ جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا انیس الحسنین خان اور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا لیاقت علی اعوان نے فضائل و مصائب امام زین العابدین علیہ السلام بیان کئے۔

رپورٹ کے مطابق مجلسِ عزا کے بعد جنڈ شہر کی مشہور نوحہ خوان پارٹیوں اسیرہ شام اور کساء زہرا نے نوحہ خوانی کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ مومنین و ماتمی حضرات نے مجلسِ عزا میں بھرپور شرکت کی اور مجلس عزا کے بعد شرکاء مجلس کے لئے لنگر حسینی کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .