۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
امام سجاد(ع)

حوزہ/ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالے سے کربلا میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے کہ جس میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،25محرّم الحرام 1444ھ کی صبح سے ہی حضرت امام زین العابدین(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ جو بغیر وقفے کے اب تک جاری ہے۔

اس المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے جلوس عزاء شارع قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں عزاداری اورپرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کے بیٹے کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں داخل ہو جاتے ہیں اور وہاں ماتم داری کے بعد اکثر جلوس وہیں اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔

دوسری طرف، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب عزائی جلوسوں کے لئے خصوصی انتظامات اور تیاریاں کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے کہ جس میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .