۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جناب ام البنین(س) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد

حوزہ/ جناب ام البنین سلام اللہ علیہاکے یوم وفات کے احیاء کے لیے کل صبح سے ہی کربلا اور دیگر شہروں کے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ جو  13 جمادی الثانی کی شام تک جاری رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیرہ جمادی الثانی وہ المناک دن ہے جس میں علمدار وفاء کی والدہ ماجدہ حضرت ام البنین سلام اللہ علیھا کی وفات ہوئی۔ شعائر، مواکب اور ھیئات حسینی سیکشن کی طرف سے طے کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق جناب ام البنین سلام اللہ علیہاکے یوم وفات کے احیاء کے لیے کل صبح سے ہی کربلا اور دیگر شہروں کے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ جو  13 جمادی الثانی کی شام تک جاری رہے گا۔

اس وقت عزادار ماتمی جلوسوں کی شکل میں آکر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کر رہے ہیں ماتم اور نوحوں کی آوازیں پورے کربلا میں گونج رہی ہیں۔

تمام ماتمی جلوس العباس روڈ کے راستہ باب القبلہ پہ پہنچے اور پھر وہاں سے روضہ مبارک میں داخل ہو رہے ہیں اور ضریح کے سامنے کھڑے ہو کر نوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے حضرت عباس علیہ السلام کو ان کی والدہ کی وفات کا پرسہ پیش کر رہے ہیں اور جناب ام البنین علیہا السلام کے بیٹوں کو یاد کر رہے ہیں کہ جنہوں نے میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے ہمرکاب ہو کر جامِ شھادت نوش کیا۔ اس کے بعد ماتمی جلوس مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں جا کر وہاں بھی مراسم عزاء ادا کر رہے ہیں۔

اس مناسبت سے بی بی کے رمزی تابوت کے ہمراہ اہل کربلا کا مرکزی جلوس باب بغداد سے 13 جمادی الثانی کو برآمد ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .