۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ مرکزی دفتر کے مدیر نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام  ظلم و استبداد اور خدائی احکام پر تمام طرح کی زیادتیوں کے انکار اور اسکی مخالفت  میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آواز تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفترکے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نجف اشرف میں جلوس فاطمیہ میں شرکت فرمائی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ 

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ شہادت جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کا شیعوں کے نزدیک خاص مقام اوراہمیت ہے اسلئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شہادت کے بعد اہلبیت علیھم السلام پر پڑنے  والی عظیم مصیبت ہےاور خاندان عصمت و طہارت  پر پڑنے والی مصیبتوں کی ابتداء  یہی سے ہوئی ہے، انہوں نےفرمایا کہ ظلم کی مخالفت اور مقابلے میں  جناب فاطمہ زہراء  علیھا السلام  کے مواقف درحقیقت اسلام اور الہی نظام کو اس کے صحیح  راستے سے بھٹکانے کی کاششوں کا مقابلہ ہے۔

انہوں نےمزید فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام  کی مصیبت اسلام اور پوری انسانیت کی مصیبت ہےاور انسانیت کو انصاف و عدالت  امام زمانہ عج کے ظہور مبارک کے بغیر نہیں ملے گا۔

حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نے حوزہ علمیہ کے اساتذہ و تلامذہ اور صوبہ دیالیٰ کے مومنین کے ہمراہ سامرہ  میں امامین عسکریین علیھما السلام اور امام زمانہ عج  کی خدمت میں حضرت  فاطمہ زہراء علیھا السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے منعقدہ جلوس فاطمیہ میں شرکت فرمائی۔ 

انہوں نے

کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام حقیقی اسلام محمدی، واقعی عقیدہ توحید، اوامر الہیہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خلافت کی مدافع تھیں۔ 

جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ظلم و استبداد اور اوامر الہیہ پر ہو رہی زیادتیوں کے انکار اور اسکی مخالفت  میں رسول اللہ ؐ کی آواز تھیں، انہوں نے فرمایا کہ جلوس فاطمیہ امامین عسکریین علیھما السلام اور امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت  پیش کرنے کے  ساتھ ساتھ حق و صداقت کی آواز کو بلند رکھنا اوردنیا  کےمومنین کرام کا دفاع بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .