۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسرائیل کا امارات میں سفارتخانہ کھولنا پورے خطے میں دہشتگردی میں اضافہ کا خطرہ ہے جسکے سبب آج عالم اسلام کے حکمران اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں، اور ھم یہ سمجھتے ہیں کہ امارات اس اقدام سے دہشت گردی میں برابر کا شریک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمیں اسلام کا مصنوعی لبادہ اوڑھنے والے نام نہاد مسلمان حکمرانوں کو بے نقاب کرنا ہوگا،اسرائیل کا امارات میں سفارتخانہ کھولنا پورے خطے میں دہشتگردی میں اضافہ کا خطرہ ہے، عالم اسلام کے حکمران اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں، امارات دھشت گردی میں برابر کا شریک ہے۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے العصر اسلامک سنٹر میں نماز جمعہ کے خطبے میں بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امارات اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے آج عالم اسلام ایسے اقدامات کا متحمل نہی ہے جو خطبے میں بد امنی پھیلانے کا مؤجب بنے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ عوام کے جان  و مال عزت آبرو کو تحفظ دینے کے لیے پالیسیاں وضع کریں ایسے ریاستوں کے خلاف کروائی کریں جو دنیا میں بد امنی اور شدت پسندوں کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ اس وقت ہر خطے کی عوام بیروزگاری دہشتگردی اور دیگر مشکالات کا شکار ہے جس کے لئے عالمی اداروں کو عملی اقدامات کرنی ہوں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .