۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رح نے ایک ایسے عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کی جسے دشمن نے بھی اعتراف کیا کہ ایسے نظام کی ہر حکمران کو کوشش کرنی چاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے ۲۲بہمن کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ۲۲بھمن مظلوم عوام اور محروموں کی فتح کا دن ہے، اس دن ظالم جابر شہنشاہ کے عیش و عشرت کا سورج غروب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ۴۲جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ پر امام حجت عج اور رہبر معظم اسلامی و مراجع عظام، جامع مدرسین طلاب حوزہ علمیہ و شیعان جہان کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔

آج انقلاب  اسلامی پورے شباب میں ہے یہی وجہ ہے سامراج اس سے گھبرا رہا ہے، اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رح نے ایک ایسے عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کی جسے دشمن نے بھی اعتراف کیا کہ ایسے نظام کی ہر حکمران کو کوشش کرنی چاہے، آج انقلاب اسلامی پوری دنیا میں اسلام کی نمائندگی کر رہا ہے۔

موصوف نے کہا کہ جو انقلاب عوام کے دلوں پر لایا جاتا ہے وہ کبھی بھی ختم نہیں ہوتا اس نظام کو شہداء کے خون سے سیراب کیا گیا ہے اور انقلابی کافلہ رواں دھواں ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہ ہر زمانہ کے طاغوت نے انقلاب اسلامی کو کمزور کرنے کی سازش کرتا رہا لیکن وہ خود رسوا ہوا اور انقلاب اسلامی آج بھی زندہ جاوید ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .