۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی نے حشد شعبی کے اکیسویں بریگیڈ کے کیمپ کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی نے حشد شعبی کے اکیسویں بریگیڈ کے کیمپ کا دورہ کیا اور میدان جنگ میں ڈٹے مجاہدوں کی خدمت میں مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا سلام،انکی محبتیں نقل کرتے ہوئے ان سے فرمایا کہ آج عراقیوں کو جو امن و امان کی فضا نصیب ہے وہ آپکی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مجاہدوں سےمخاطب ہوتے ہوئےفرمایا ’’ اے بہادرو  میرے لئےشرف کی بات ہےکہ آپ کی خدمت میں مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا سلام اور ان کی دعائیں نقل کرنےکا شرف ملا ،جہاد ایک عظیم شرف ہےدین کوخون کے وہ پاک قطرے بہت عزیز ہیں کہ جو اہل بیت علیھم السلام کے بتائے ہوئے راستے پر بہائے جاتےہیں، والد محترم دام ظلہ الوارف اکثر یہ دہراتےرہتے ہیں کہ دین، مقدسات  اوروطن کے دفاع میں بندوق کے گھوڑوں کو جو انگلیاں دباتی ہیں ان انگلیوں کے بوسے کو اپنے لئے شرف سمجھتا ہوں، میدان جہاد میں موجود بہادروں کے قدموں کے نیچے کی خاک کو اپنے لئے متبرک اور اپنے لئے شرف سمجھتا ہوں۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےحشد شعبی کے جوانوں کی جانب سے غیرت، شہامت، بہادری،دفاع میں ثبات قدمی اور منہج اہلبیت علیہم السلام سے ان کے تمسک پر انکی مدح سرائی فرمائی اور فتح انکا مقدر رہے اور مومنین امن و امان میں زندگی بسرکریں اسکے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

عراقیوں کو جو امن و امان کی فضا نصیب ہے وہ حشد شعبی کی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .