۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ سچا مومن اپنے ایمان، اپنی عبادتوں اور الہی قوانین کی پاسداری کرتا ہے تاکہ معاشرے میں امن و استقرار باقی رہے اور ظاہر ہے جب تک اہلبیت علیھم السلام کے بتائے ہوئے راستے کی پابندی نہیں کی جائے گی اس وقت تک یہ ممکن نہیں ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ  حافظ  بشیر حسین نجفی نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں فیصل آباد اور کراچی سے زیارت کو آئے زائرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات میں فرمایا کہ سچا مومن وہی ہے کہ جوحقیقی اسلام محمدی کہ جسے محمد وآل محمد علیھم السلام نے ہمیں بتایا ہے  کا پابند ہو۔ 

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ ہرانسان کو چاہئے کہ تقوی میں بلند مرتبے پر پہنچنے کی کوششیں کرتا رہے تاکہ رضائے خداوندی کےحصول کا راستہ ہموار بنے اور دنیا و آخرت میں وہ ایک کامیاب انسان بن سکے۔ 

انہوں نےمزید فرمایا کہ سچا مومن اپنے ایمان، اپنی عبادتوں اور الہی قوانین کی پاسداری کرتا ہے تاکہ معاشرے میں امن واستقرار باقی رہے اور ظاہر ہے جب تک اہلبیت علیھم السلام کے بتائے ہوئے راستے کی پابندی نہیں کی جائے گی اس وقت تک یہ ممکن نہیں ہے۔  

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ مومنین کرام کو  سیرت محمد وآل محمد علیھم السلام سےواقف ہونا ضروری ہےساتھ ساتھ اِسے اپنے اخلاق و کرداراور سلوک سےمعاشرے میں نشرکرنا چاہئےتاکہ ہم میں سے ہرایک فرد مشن آل محمد علیھم السلام کا مبلغ ہواوردنیا پرانکےعظیم مشن کو مزید واضح کیا جاسکے، اہل بیت  علیھم السلام کے بتائےہوئےراستےکا پابند انسان پورے معاشرے کے لئےنمونہ عمل ہےتاکہ لوگ اسکی اقتدا کریں اوراچھائی وبھلائی سب کا مقدربنے۔

آخر میں مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا آئے ہوئے وفود نے نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

حقیقی مومن وہی ہے کہ جو اسلام محمدیؐ کا پابند ہو، آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .