۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی  کی زیر قیادت جلوس عزاء فاطمیہ

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے بیان میں کہا کہ ہرسال شہادت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی یاد کو باقی رکھنا، جلوس غم کا اہتمام یہ سب کچھ، ظلم چاہے جس صورت میں ہو اسکے خلاف صدائےاحتجاج اوراس سےاعلان لا تعلقی کے ساتھ ساتھ اہلبیت نبی علیھم السلام اور انکےبتائے ہوئےراستے سے  ہمارے تمسک کا بھی عکاس و اعلان ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی زیرقیادت شہادت جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی یاد کو باقی رکھنےاورحضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب وامام زمانہ علیھم السلام کی خدمت  میں پرسہ پیش کرنے کےلئےافاضل،اساتذہ و تلامذہ حوزہ علمیہ نجف اشرف،عراقی قبائل کے سربراہان، خادمان امام حسین علیہ السلام، دنیاوی تعلیم سےوابستہ طالبعلموں اورمختلف صوبوں سے آئے ہوئے مومنین پر مشتمل جلوس عزاء فاطمیہ پاپیادہ مرکزی دفترسےاس دردناک مصیبت کی یاد میں غمناک ماحول میں حرم امیر المؤمنین علیہ السلام پراختتام پذیر ہوا جہاں مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی موجودگی میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔  

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےصحافیوں سے  اپنےبیان میں فرمایا کہ مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے  حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام اورحضرت امام زمانہ عج کی خدمت میں جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کےلئےمختلف صوبوں سے آئے ہوئے مؤمنین، حوزہ علمیہ نجف اشرف کےافاضل،اساتذہ،تلامذہ اورعراقی قبائل کےسربراہان کےہمراہ پاپیادہ جلوس عزاء فاطمیہ میں  شرکت فرمائی۔

انہوں نےمزید فرمایا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی المناک شہادت کا شیعوں کےدلوں میں منفرد مقام ہے اسلئےکہ  شہادت رسول اللہ ؐ کے بعد اہلبیت علیھم السلام پر پڑنے والی  پہلی مظلومیت و مصیبت ہے پھر اس المناک مصیبت کے بعد وہ سارے ظلم و ستم، اورزیادتیاں ہیں جسکا اس مقدس گھرانے نے دین کےدفاع میں سامنا کیا۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بتایا کہ ہرسال  شہادت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی یاد کو باقی رکھنا، جلوس غم کا اہتمام یہ سب کچھ، ظلم چاہے جس صورت میں ہو اسکے خلاف صدائےاحتجاج اوراس سےاعلان لا تعلقی کے ساتھ ساتھ  اہلبیت نبی علیھم السلام  اورانکےبتائے ہوئےراستے سے  ہمارے تمسک کا بھی عکاس واعلان ہے۔ 

واضح رہے کہ ہرسال پوری دنیا  میں مومنین  کرام   ۱۳ جمادی الاول کو دوسری روایت کی بناء  پرجناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی شہادت کی المناک یاد  کو باقی رکھنے کے لئے  مجالس عزا اور جلوس فاطمیہ کا اہتمام کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .