۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ ہمارے مرحوم کا شمار عالم اسلام میں دین کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا، وہ اہلبیت عصمت و طہارت علیھم السلام کے ساتھ اپنی مضبوط ولایت کے لئے مشہور تھے وہ ہمیشہ اپنے روشن مواقف اور نظریات اور اپنے قلم کے تفوق اور کمال سے اسلام اور مسلمانوں کے دفاع میں کوشاں رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کا مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ لطف الله صافی گلپائیگانی طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله على ما أبلى وله الشكر على ما ألهم والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين محمد وآله الغر الميامين واللعنة الدائمة على أعدائهم أجمعين الى يوم الدين.
قال الله (عز وجل) بسم الله الرحمن الرحيم (الذين إذا أصابتهم مصيبة قالوا إنّا لله وإنّا إليه راجعون) صدق الله العلي العظيم.
ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ حضرت آیۃ الله العظمى مرجع عالی قدر شيخ لطف الله صافی گلپائیگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے رحلت کی خبر موصول ہوئی انہوں نے ایک طویل زندگی حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی خدمت کی، علماء کی تربیت کےذریعہ دین کی خدمت کی اور اہلبیت علیھم السلام کے شیعوں کا خیال رکھا اور ان پر مہربان رہے۔
ہمارے مرحوم کا شمار عالم اسلام میں دین کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا، وہ اہلبیت عصمت و طہارت علیھم السلام کے ساتھ اپنی مضبوط ولایت کے لئے مشہور تھے وہ ہمیشہ اپنے روشن مواقف اور نظریات اور اپنے قلم کے تفوق اور کمال سے اسلام اور مسلمانوں کے دفاع میں کوشاں رہے۔
ہم امام زمانہ( أرواحنا لتراب مقدمه الفداء) مومنین کرام اور خاص کر ان کے اہل خاندان اور انکے متعلقین کی خدمت میں اس عظیم مصیبت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ ہم بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ انہیں سایہ رحمت الہٰی کے ساتھ ساتھ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی شفاعت اور بروز حشر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف فرمائے اور وہ ان لوگوں کے زمرے میں ہو ں کہ جنہیں زیارت سے مشرف فرما کر جنت کی طرف عزت و احترام کے ساتھ کھینچ کر لے جایا جائے گا، اور انہیں انکی رحلت کے وقت سے جوار ائمہ اہلبیت علیھم السلام میں سکونت اور بروز حشر تک امام زمانہ عج کی خاص عنایت شامل حال رہے اور یہ کہ خدا مومنوں کو اس سے فائدہ دے جو انہوں نے فکروں اور تحریروں کو چھوڑا ہے اور ان کے خاندان کو صبر اور تسلی دے اور امام زمانہ عج کے طفیل انکی حفاظت فرمائے۔
فسلام الله عليه يوم ولد و يوم توفاه الله و يوم يبعث حيا، إنّه سميع مجيب، ولا حول ولا قوة إلا بالله.
بشير حسين النجفي

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .