۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/عالِم باعمل، فقیہِ زمان، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفات پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کا آئین بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے سربراہ مقرر ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالِم باعمل، فقیہِ زمان، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفات پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کا آئین بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے سربراہ مقرر ہوئے۔

انہوں نے اس موقع پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، تمام مراجع تقلید شیعیانِ جہان، مقام معظم رہبری ولیٔ امر مسلمین جہان، حوزات علمیہ، مرحوم کے شاگردوں ، عزیز و اقارب و احباب و خاندان و غمزدہ گھرانے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائیگانی تقوی و پرہیز گاری اور علم و فضل کے اعلی درجے پر فائز تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .