۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حافظ ریاض نجفی

حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایک پیغام میں بزرگ مرجع تقلید حضرت ایت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایک پیغام میں بزرگ مرجع تقلید حضرت ایت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی بلند پایہ عالم اور فقیہ تھے۔مرحو م مجتہد کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے آخر میں کہاکہ اس عظیم مصیبت پر اپنے آقا و مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع کرام، علمائے اسلام، عزیز و اقارب، طلباء اور تمام محبین کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا وند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ وہ قوم کے اس عظیم نقصان کا جبران فرمائے اور دنیائے اسلام کے اس عظیم عالم و محقق کو محمد و آل محمد ص کے ساتھ محشور فرائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .