۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / وہ عظیم فقیہ آیت اللہ العظمی بروجردی کے نامور شاگرد اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مورد توجہ اور قابل اعتماد ساتھی تھے۔ حضرات معصومین علیھم السلام سے ان کا عشق خاص تھا۔ انہوں نے گمراہ فرقوں کے خلاف ہمیشہ جہاد کیا۔ فقہ اور کلام کے موضوع پر گرانقدر کتب تحریر کیں اور اجتماعی اور سیاسی میدانوں میں بھی انتہائی موثر کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ صافی گلپائیگانی قدس سرہ کی رحلت پر آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی حَمْزَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ علیهما السلام یَقُولُ‏ إِذَا مَاتَ‏ الْمُؤْمِنُ‏ بَکَتْ‏ عَلَیْهِ الْمَلَائِکَةُ وَ بِقَاعُ الْأَرْضِ‏ الَّتِی کَانَ یَعْبُدُ اللَّهَ عَلَیْهَا وَ أَبْوَابُ السَّمَاءِ الَّتِی کَانَ یُصْعَدُ فِیهَا بِأَعْمَالِهِ وَ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْ‏ءٌ لِأَنَّ الْمُؤْمِنِینَ الْفُقَهَاءَ حُصُونُ الْإِسْلَامِ کَحِصْنِ سُورِ الْمَدِینَةِ لَهَا.

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی شیخ الفقہاء صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر افسوس اور دکھ ہوا۔ وہ عظیم المرتبت فقیہ آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کے نامور شاگردوں اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مورد توجہ اور قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے۔ حضرات معصومین علیہم السلام سے والہانہ محبت اور عشق ان کا خاصہ تھا۔ انہوں نے گمراہ فرقوں کے خلاف ہمیشہ جہاد کیا اور فقہ اور کلام کے موضوع پر گرانقدر کتب تحریر کیں اور اجتماعی اور سیاسی میدانوں میں بھی انتہائی موثر کردار ادا کیا۔

میں اس فقیہ عالیقدر کی رحلت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، دینی مدارس، مراجع تقلید، شیعیان اہلبیت علیھم السلام، مقلدین، عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ اور فرزندان عزیز کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .