۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شفقت شیرازی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ مرجع گراں قدر حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کا انتقال پرملال عالم اسلام اور ملت تشیع اور حووزہ ہائے علوم دینیہ کے لیے بہت بڑا نقصان اور غم و اندوہ کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائیگانی کے ارتحال پر سربراہ مجلس علماء امامیہ اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ مرجع گراں قدر حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کا انتقال پرملال عالم اسلام اور ملت تشیع اور حووزہ ہائے علوم دینیہ کے لیے بہت بڑا نقصان اور غم و اندوہ کا باعث ہے۔

انہوں نے کہاکہ حضرت آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی نفسہ الزکیہ تقوی و پرہیز گاری اور علم و فضل کے اعلی مدارج پر فائز تھے۔ آپ حضرت نے اپنی عمر مبارک فقہ اہل بیتؑ اور علوم محمد و آل محمدؑ اور تعلیمات قرآن مجید و اہل بیت اطہارؑ کی ترویج اور تثبیت میں صرف کی۔ آپ علوم دینیہ کی ترویج، تدریس و تبلیغ کے علاوہ معاشرتی مسائل اور سیاسی میدان میں بھی حاضر رہے اور انقلاب اسلامی کی حمایت و نصرت اور اپنے بیانات و افکار مبارکہ کے ذریعے ہمیشہ انقلابی سوچ و فکر اور انقلاب اسلامی کے پشت پناہ رہے۔ آپ حضرت کے پند و نصائح اور علمی و اخلاقی مدارج، فقہ اہل بیتؑ کی خدمت میں صرف کئے شب و روز اور اس ضمن میں آپ حضرت کے دست مبارک سے تصنیف شدہ اعلی علمی تصانیف امت مسلمہ اور ملت تشیع کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے ۔آپ کی علمی و معنوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جہانِ تشیع کے اس عظیم مرجع تقلید اور فقیہ اہل بیتؑ حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات کے موقع پر ولی عصر حضرت حجت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، ولی فقیہ آیت اللہ العظمی حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی، دیگر مراجع کرام، آپ حضرت کے شاگردان، اساتید حوزہ ہائے علوم دینیہ و طلاب کرام، آپ حضرت کے چاہنے والوں اور آپ حضرت کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت عرض کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .