منگل 1 فروری 2022 - 21:34
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی خلاقی و روحانی فیوضات سے ہم سب محروم ہوگئے، مولانا ظفر علی شاہ نقوی

حوزہ/ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر اظہار تعزیت و تسلیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب نے مرجع عالیقدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملت تشیع ،علماء و طلاب حوزہ ھای علمیہ، مراجع عظام بالخصوص رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پیش کیا ہے۔

انہوں نے تعزیتی لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی جہان تشیع کے ایک عظیم انقلابی مجتہد تھے کہ جن کی علمی، اخلاقی و روحانی فیوضات سے ہم سب محروم ہوگئے۔ آیت اللہ العظمی صافی علم واجتہاد کے میدان میں عظیم الشان مجتہد ہونے کے علاوہ حسن سلوک و اخلاق میں بے بدیل مجتہد ہونے کی حیثیت سے ہم سب کے لئے نمونہ عمل تھے۔ آپ کی بابرکت عمر معارف اھلبیت ع کی نشر و اشاعت، تالیف وتحقیق ، درس وتدریس، اور مکتب اھلبیت کے مایہ ناز شاگردوں کی تعلیم وتربیت میں گزری۔

حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی سوانح حیات میں مطالعہ کرنے سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ آپ نہ صرف انقلابی گھرانے میں پیدا ہوئے بلکہ خط ولایت ورہبری کے ساتھ آپکی وفاداری اور حمایت خاص طور پر انقلاب کی کامیابی کے بعد ربر انقلاب اسلامی کے ساتھ تعاون اور انقلاب اسلامی کے استحکام اور ترقی وپائیداری میں آپ کی عظیم خدمات قابل ستائش اور دوسروں کے لیے عملی نمونہ ہے۔آپ درس وتدریس کی مصروفیات کے علاوہ مختلف موضوعات پر مشتمل متعدد کتابوں کے مولف بھی تھے۔ انکی خاندان عصمت و طہارت کے ساتھ خاص مودت ومحبت تھی۔

عظیم مرجع کی رحلت سے حوزہ ھای علمیہ، علماء وطلاب خاص طور پر تشنگان علوم اھلبیت ایک عظیم الشان منفرد انقلابی مجتہد کے علمی فیوضات سے محروم ہوگئے۔خداوند متعال مرحوم آيت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی روح پرفتوح کو جنت الفردوس میں محمد وآل محمد ص کے ساتھ محشور فرمائے اور آپ کے تمام مقلدین،شاگردان اور لواحقین محترم کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha