۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو کربلائے معلی میں سپرد خاک کیا جائے گا

حوزہ/ مرحوم کا جسد اطہر ان کی وصیت کے مطابق سید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے حرم میں دفن کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ صافی گلپائیگانی (قدس سرہ) کی تشییع جنازہ کل بروز بدھ صبح 10 بجے شہر مقدس قم میں جہاد اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) تک ہو گی۔

اس رپورٹ کے مطابق؛ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں اس مرحوم مرجع تقلید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

مراسم تشییع کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اطلاعیہ میں یہ بیان جاری کیا گیا ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

السلام علیک یا ابا عبدالله و علی الارواح التی حلت بفنائک و اناخت برحلک

ایران کی تمام معزز اور مومن عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زعیم حوزہ علمیہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ تعالی علیہ کی تشییعِ نماز جنازہ کل بروز بدھ صبح 10 بجے ایران کے شہر قم المقدسہ کے جہاد اسکوائر میں واقع مدرسہ امام خمینی (رہ) سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک کی جائے گا۔

اس کے بعد اس تقویٰ اور فقاہت کے پیکر مرحوم کا جسد اطہر ان کی وصیت کے مطابق سید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے حرم میں دفن کیا جائے گا، انشاء اللہ۔

وَ سلام عَلَیه یَوْمَ وُلِدْ وَ یَوْمَ یموت وَ یَوْمَ یبعث حَیًّا

مراسم تشییع کی انتظامیہ کمیٹی (ستاد برگزاری مراسم ارتحال)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .