۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اقرأ

حوزہ/ مرجع جہانِ تشیع، فقیہ عالی مقام، مدافع حریم ولایت و امامت حضرت آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ تعالی علیہ جنہوں نے اپنی پوری عمر نشر و اشاعت علوم و معارف محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ میں گذار دی اور اپنی عمر کے آخری ایام تک اس خدمت میں مصروف رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز قم کا آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:

تسلیت نامه
بِسْمِ‏ اللَّهِ‏ الرَّحْمنِ‏ الرَّحِيمِ‏
إِنَّا لِلَّهِ‏ وَ إِنَّا إِلَيْهِ‏ راجِعُونَ‏(بقره/۱۵۶)
امام علی علیه السلام:إِذَا مَاتَ‏ الْعَالِمُ‏ ثُلِمَ‏ فِي الْإَسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْ‏ءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.(بحارالانوار،ج۲،ص۴۳)
آہ مرد مجاہد، عالم ربانی، آسمان مرجعیت و فقاہت کا اخترتابناک، مرجع جہانِ تشیع، فقیہ عالی مقام، مدافع حریم ولایت و امامت حضرت آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ تعالی علیہ جنہوں نے اپنی پوری عمر نشر و اشاعت علوم و معارف محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ میں گذار دی اور اپنی عمر کے آخری ایام تک اس خدمت میں مصروف رہے۔ ایک محقق، مدقق، صاحب تصانیف و تالیفات کثیرہ کی خبر ارتحال وانتقال پرملال ، ہمارے دلوں کو محزون کرگئی، عالم اسلام علی الخصوص دنیائے تشیع مغموم، مؤمنین کے دل محزون اور عشاق مرجعیت و فقاہت کی آنکھیں اشکبار ہیں ، آج مسند علم سونی، مدارس، درس و بحث ساکت، طلاب حوزات علمیہ نوحہ کناں، قلم وکتاب مرثیہ گو، محراب عبادت محو سینہ زنی ہے اللہ سبحانہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
ہم اراکین اقرا ،علمی و ثقافتی مرکز ، علماء و طلاب بڑاگاؤں گھوسی (مئو، یوپی)، اس اندوہ ناک سانحہ پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، بیت معظم لہ، تمام مراجع کرام وعلمائے حق اور مؤمنین و عشاق کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت و علوّ درجات کی دعاکرتے ہیں۔
والسلام
شریک غم
کاشف رضا گلزار
و جمله اراکین اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .