۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا سید رضا حسین 

حوزہ/ آج ہماری قوم کا بہت بڑا خسارہ ہوا ہے ۔ آج قم المقدسہ کی ایک عظیم ہستی کا انتقال ہوا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ادارہ مقصد حسینی ، لکھنؤکے صدر مولانا سید رضا حسین رضوی نے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں حدیث معصوم کاحوالہ دیا کہ ایک عالم کی موت، عالم کی موت ہے ۔

انہوں نے ادارہ مقصد حسینی ، لکھنؤ کی جانب سے منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہماری قوم کا بہت بڑا خسارہ ہوا ہے ۔ آج قم المقدسہ کی ایک عظیم ہستی کا انتقال ہوا ہے ۔

انہوں نے آیۃ اللہ صافی گلپائیگانی کے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ مرحوم انقلاب اسلامی ایران کے بعد سے تادم حیات انقلاب ایران کے زبردست حامی و ناصر رہے ہیں ۔ انہوں نے ہر موقع پر دین اسلام اوراسلامی جمہوری ایران کا دفاع کیا ہے ۔

واضح رہے کہ آج بتاریخ 1 فروری کو قم المقدسہ کے عظیم شیعہ عالمی رہنماآیۃ اللہ العظمیٰ شیخ صافی گلپائیگانی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ انہوں نے 103 سال کی عمر میں دارفانی کو الوداع کہا ہے ۔

آج شام کو ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیاگیا جس میں مقامی علمائے کرام نے شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی خاطر سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .