۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا شکیل احمد سرگانی

حوزہ/ ایران کے حوزہ علمیہ آشتیان میں زیرِ تعلیم پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے فاضل طالبعلم مولانا شکیل احمد سرگانی گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے انتقال پا گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حوزہ علمیہ آشتیان میں زیرِ تعلیم پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے فاضل طالبعلم مولانا شکیل احمد سرگانی گھر میں لگنے والی آگ میں جھلس جانے کی وجہ سے انتقال پا گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج 13 جون 2022ء کو ایران کے شہر قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے نماز جنازہ پڑھائی اور پھر قم شہر کے قبرستان "بہشتِ معصومہ" کے قطعۂ علماء میں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس حادثہ کے وقت ان کی زوجہ اور بچی بھی گھر میں موجود تھیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق ان کی زوجہ کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مومنین سے ان کی زوجہ اور بچی کی شفایابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .