حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج قم المقدسہ حوزہ علمیہ کے مایہ ناز استاد حجت الاسلام و المسلمین جعفر الہادی خوشنویس کے جسد خاکی کو حفظان صحت شعبے کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق مراجعین عظام تقلید اور علمائے کرام کی موجودگی میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں آہ و بکا اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ، رسم تشییع و تکفین میں علماء کرام سمیت مرحوم کے شاگردوں،سربراہ حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شرکت کی اور نماز جنازہ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی امامت میں ادا کردی گئی بعد ازاں کریمہ اہل بیت علیہم السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔
حوزہ علمیہ قم کے یہ تجربہ کار استاد کچھ عرصہ دل کی بیماریوں میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔