۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
استاد احمد عابدی

حوزہ/ مرحوم مولانا ڈاکٹر کلب صادق، خاندان علم و اجتہاد سے تعلق رکھنے والے بزرگ اور خدمت کے جذبے سے سرشار عالم دین تھے اور ہندوستانی مسلمانوں اور معزز عوام کی وحدت و یکجہتی کے علمبردار تھے اور اس راہ میں بہت زحمات اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے مسلمان اور شیعہ مسلک کے ممتاز رہنماؤں میں سے ایک ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی وفات کے موقع پر حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے معروف استاد حجت الاسلام و المسلمین احمد عابدی نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اس تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لا یسدها شیء»

نہایت ہی افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی قدس اللہ نفسہ الزکیۃ نے اس دار فانی کو وداع کہا۔

مرحوم و مغفور خاندان علم و اجتہاد سے تعلق رکھنے والے بزرگ اور خدمت کے جذبے سے سرشار عالم دین تھے اور ہندوستانی مسلمانوں اور معزز عوام کی وحدت و یکجہتی کے علمبردار تھے اور اس راہ میں انہوں نے بہت زحمات برداشت کیں۔ تبلیغی سرگرمیاں ، تدریس ، تعلیم و تربیت اور ثقافت کے فروغ سمیت طلباء کرام و نوجوانوں کی علمی سطح کی بلندی خاص طور پر مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ یتیموں اور غریب بچوں کی دیکھ بھال کرنا ان کی گرانقدر خدمات تھیں۔

میں، اس عظیم المیے پر امام وقت اروحنا فداہ،مراجعین عظام تقلید،حوزہ ہائے علمیہ، ہندوستان کے تمام غمزدہ شیعوں اور مرحوم کے لواحقین اور فرزندوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے ان کیلئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں اور مرحوم و مغفور کیلئے رحمت واسعہ، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے بارگاہِ ایزدی میں دعا گو ہوں۔

والسّلام علیه یوم ولد و یوم توفی و یوم یبعث حیاً.

احمد عابدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .