۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
العمل

حوزہ/ جمعیت العمل بحرین نے کہا کہ ایرانی سائنسدان کا مجرمانہ قتل اسلامی جمہوریہ ایران کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کو کبھی نہیں روک سکے گا اور اس بزدلانہ اقدام سے ایران اپنے جائز حقوق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت کے ایک سینئر سائنسدان اور فزکس  ریسرچ سنٹر (پی ایچ آر سی) کے سابق سربراہ کے عنوان سے ، 24 مارچ 2007ء کو ، ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شہید فخری زادہ کا نام شامل کیا گیا۔ وہ ایک ایسے سائنسدان تھے جس کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے براہ راست ایک پروگرام میں تذکرہ کیا تھا اور اسرائیلی میڈیا نے بھی اطلاع دی تھی کہ حالیہ برسوں میں ان کے قتل کی سازش ناکام ہوچکی ہے۔ 

ایران کے نامور سائنسدان گذشتہ جمعے کو تہران کے مشرقی علاقے میں صیہونی امریکی ایجنٹوں اور کرائے کے دہشت گردوں کے ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

جمعیت العمل الاسلامی بحرین شہید فخری زادہ کے اہل خانہ اور ملت ایران سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت العمل الاسلامی بحرین اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے شہید فخری زادہ نے اپنی زندگی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع، سائنسی ، تکنیکی اور ٹیکنالوجی پیشرفت میں صرف کردیا۔
ایرانی سائنسدان کا مجرمانہ قتل اسلامی جمہوریہ ایران کی سائنسی اور ٹکنیکی ترقی کو کبھی نہیں روک سکے گا اور اس بزدلانہ اقدام سے ایران اپنے جائز حقوق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گا۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مجرمانہ حملہ ایک بہت بڑا سنگین جرم ہے اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کے لئے ریاستوں کے حق خودارادیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بلاشبہ ، دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی خطے کو غیر مستحکم کرنے اور بین الاقوامی تناؤ کی طرف لے جانے میں معاون ثابت ہوگی ، جو اس خطے کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے کے لئے ہمیشہ کوشاں ہیں۔

جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری اور ذمہ دار حکومتوں کو اس خطرناک تناؤ اور اس اہم صورتحال میں اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

آخر میں ہم شہید کے لواحقین، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حکومت اور ملت مسلمان ایران سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس عظیم مصیبت کو ان پر آسان فرمائے، ان کو اجر عظیم عطا فرمائے اور ملت ایران کو اپنے دشمنوں پر فتح و کامرانی عطا فرمائے اور اس سعادت مند شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ، یقیناً خدا تمام چیزوں پر قدرت رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .