۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
هواپیمای بحرین به سمت اسرائیل

حوزہ/ آج صبح بحرینی حکومت کی نمائندگی کرنے والا ایک سرکاری وفد اپنی پہلی سرکاری پرواز سے تل ابیب کے لئے روانہ ہوا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آج صبح، بحرینی حکومت کی نمائندگی کرنے والا ایک سرکاری وفد اپنی پہلی سرکاری پرواز سے تل ابیب کے لئے روانہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، رادار ایئر لائن سے وابستہ سائٹ نے بتایا ہے کہ الخلیج ایئرلائن کا طیارہ نمبر GF972 آج بدھ کی صبح بحرینی دارالحکومت منامہ سے  تل ابیب کے لئے روانہ ہوا ہے ۔

یہ سفر ریاستہائے متحدہ امریکہ کی وساطت سے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری تعلقات کے قیام کے بعد باہمی تعاون کے فروغ کا ایک حصہ ہے۔

بحرینی سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق ، بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف الزیانی کی سربراہی میں یہ وفد مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا سفر کرے گا۔

بحرینی وزیر خارجہ ، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان سہ فریقی اجلاس کا انعقاد طے پایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .