۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نیپال

حوزہ/ یتی ایئر لائن کا ایک جہاز اتوار کی صبح نیپال میں اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ 68 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ پرواز کر رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یتی ایئر لائن کا ایک جہاز اتوار کی صبح نیپال میں اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ 68 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ پرواز کر رہا تھا۔

حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے یٹی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر طیارہ خراب موسم کے باعث پہاڑی سے ٹکرا گیا۔ ٹکراتے ہی اس میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

اب تک ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی، البتہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد لگنے والی آگ کی وجہ سے شاید ہی کوئی زندہ بچا ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .