۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ہوائی ٹریفک کنٹرول

حوزہ/ہوائی ٹریفک کنٹرول کی تین ویب سائٹوں نے حال ہی میں تل ابیب ایئر پورٹ سے ابوظہبی ایئرپورٹ تک خصوصی طیارے کی نقل و حرکت کو رجسٹر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،تین ایئر لائن ویب سائٹوں، رڈار باکس، فلائٹ آوئر اور فلائٹ را ڈار 24 نے بدھ کے روز تل ابیب سے ابوظہبی کے لئے براہ راست پرواز ریکارڈ کی،ماضی میں، یہ پروازیں تل ابیب اور ابوظہبی کے درمیان بالواسطہ چلتی تھیں لیکن اس بار طیارہ سیدھا ابو ظہبی ہوائی اڈے پر اترا۔

مذکورہ اڈوں میں درج معلومات کے مطابق گذشتہ روز  ایک مسافر بردار طیارہ خلیج فارس کے عرب ممالک کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے مصر کے شہر شرم الشیخ کے ہوائی اڈے پر اترے بغیر وہاں سے پرواز کرتے ہوئے ابوظہبی ہوائی اڈے پر اترا، اس سے قبل، متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ کورنا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اماراتی کمپنیوں نے کئی اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ بہت ساری خلیجی شیخ نشین ریاستیں فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر غیر قانونی صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے درپے ہیں اور اس سلسلہ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہی ہیں جن میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور بحرین کا نام سر فہرست ہے،سعودی عرب کے بعض عہدہ دار تو صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپنے ملک میں موجود فلسطینیوں کو گرفتار کررہے ہیں،یہاں تک کہ اس ملک کے ایک معروف قلمکار نے صیہونیوں کو تجویز دی تھی کہ سب فلسطینیوں کو جلا ڈالو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .