۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
یو اے ای کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائ‍م کرنے کے بعد پہلے یہودی معبد کا قیام

حوزہ/ متحدہ عرب امارات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے نام پر بین المذاہب مرکز "ابراہیمی فیملی ہاؤس” قائم کیا ہے جس میں مسجد، چرچ اور ملک کا پہلا سیناگوگ(یہودی عبادتگاہ) ایک ہی جگہ واقع ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ابوظبی/ متحدہ عرب امارات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے نام پر بین المذاہب مرکز "ابراہیمی فیملی ہاؤس” قائم کیا ہے جس میں مسجد، چرچ اور ملک کا پہلا سیناگوگ(یہودی عبادتگاہ) ایک ہی جگہ واقع ہوں گے۔

یاد رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک نے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور یہاں ایک مختصر مگر فعال یہودی آبادی موجود ہے۔ جو عام طور پر نجی مقام پر عبادت کرتی ہے۔

ابراہیمی فیملی ہاؤس، جس کا دارالحکومت ابوظہبی میں افتتاح کیا گیا،جہاں ایک ہی جگہ پر تین مذاہب کے لوگ عبادت کریں گے۔ابراہم معاہدے نے اسرائیل کو الگ تھلگ کرنے کی دیرینہ پان عرب پالیسی پہ ضرب لگائی جس کے تحت اسرائیل جب تک کہ مقبوضہ علاقوں سے دستبردار نہیں ہو جاتا اور فلسطینی ریاست کو قبول نہیں کرتا اس سے سرکاری تعلقات نہیں قائم کیے جا سکتے۔

مرکز کے صدر محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ یہ مرکز بقائے باہمی کا ایک نمونہ ہے جو بین المداہب مکالمے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہو گا۔مرکز میں مذہبی خدمات، تقریبات کے علاوہ عقیدے سے متعلق دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔خلیجی عرب خطے میں یہ بحرین کے بعد دوسری یہودی عبادت گاہ ہے۔

بحرین میں یہودیوں کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی آباد ہے۔ خلیجی یہودی کمیونٹیز کی ایسوسی ایشن نے خطے میں ایک اور عبادت گاہ کھولنے پر متحدہ عرب امارات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ”ہم جی سی سی ممالک میں ایک اور معبد کی تعمیر کے لیے بہت پرجوش ہیں ” "ایک مسلم ملک میں یہودی معبد کی تعمیر غیر معمولی بات ہے۔

واضح رہے کہ"2020 میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانا امریکہ کی ثالثی میں ابراہم معاہدے کا حصہ تھا جس کے تحت بحرین اور مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔متحدہ عرب امارات پہلا خلیجی ملک ہے اور جبکہ عرب دنیا میں مصر اور اردن کے بعد تیسرا ملک ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .