۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ احمد قطان روحانی اهل سنت لبنان

حوزہ/ جمعیت قولنا و العمل کے سربراہ اور لبنانی سنی عالم دین نے فلسطین کے شہر نابلس پر غاصب صہیونیوں کے حملے کی مذمت میں کہا کہ فلسطین کی آزادی نزدیک ہے اور ہم بہت جلد قدس میں نماز ادا کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت قولنا و العمل کے سربراہ اور لبنانی سنی عالم دین شیخ احمد القطان نے فلسطین کے شہر نابلس پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی نزدیک ہے اور ہم بہت جلد قدس میں نماز ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 11 افراد امت کی عزت اور وقار کا باعث ہیں اور خدا چاہتا تھا کہ لوگ جان لیں کہ آزادی کا راستہ صرف انہی عظیم شہداء کے ذریعے ہے جنہوں نے اپنے وطن اور خدا کی خاطر اور امت مسلمہ کی عزت و آبرو کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ القطان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین اور نابلس کے عوام سے کہتے ہیں کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جہاد اور مزاحمت کو جاری رکھیں اور خداوند متعال کی مدد سے ہم جلد ہی قدس میں نماز ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .