۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فلسطین

حوزہ/ 6 یورپی ممالک نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مشترکہ بیان جاری کیا اور اس کے جرائم کی شدید مذمت بھی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 6 یورپی ممالک برطانیہ، جرمنی، اٹلی، فرانس، پولینڈ اور اسپین نے آج ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری جرائم پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے دفتر خارجہ کی طرف سے بھی شائع ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم صہیونی کالونیوں کے قابضین کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کیے جانے والے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔" اسی طرح اس مشترکہ بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ یہ کارروائیاں مزید تشدد کا باعث بنیں گی اور ذمہ داروں کو اس کا جواب دینا چاہیے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

اسی طرح اس بیانیہ میں یہ بھی آیا ہے کہ وہ تمام یکطرفہ کارروائیاں بند کی جائیں جو امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اسی طرح برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ اور اسپین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں 7000 سے زائد مکانات کی تعمیر کی بنیاد پر اپنا فیصلہ منسوخ کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ بھی ایک قرارداد منظور کرچکی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہر قسم کی تعمیرات بند کرے۔ اسی طرح اقوام متحدہ نے اپنی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن امریکہ اور بعض مغربی اور یورپی ممالک کی حمایت کی وجہ سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم 74 سال سے زائد عرصے سے جاری ہیں اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ممالک جو اسرائیل کے تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں صرف اپنی شبیہ کو برقرار رکھنے اور رائے عامہ کو داغدار کرنے کے لیے کبھی کبھار اسرائیل مخالف بیانات جاری کرتے ہیں۔

باشعور حلقوں کا خیال ہے کہ یہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے لڑنے والوں کے مگرمچھ کے آنسو ہیں جس کی وجہ سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم بلا روک ٹوک جاری ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .