حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور ممتاز مذہبی اسکالر و امام جمعہ ملبورن علامہ اشفاق وحیدی نے بین الاقوامی صحافیوں اور ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: آج ایک ایسی دیانتدار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو عوامی مسائل کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کر سکے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: دہشتگردی، مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اشفاق وحیدی نے کہا کہ اسرائیل کے آئے روز حملے کھلم کھلا دہشتگردی ہیں۔ اس پر اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کو روکنے کے لیے آواز بلند کر کے کے عملی اقدامات کریں۔