۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: آج کا انسان جن مشکلات کا شکار ہے قرآن اور مذہب سے نا آشنائی کا سبب ہے۔ قوم کی ترقی کا راز عدل انصاف کے نظام سے وابستہ  ہے جہاں تمام طبقات کو برابری کے حقوق ملتے ہیں۔ ظلم، جبر و زیادتی  سے اسلام اور دین الہی نے سختی سے منع فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور مذہبی و سیاسی اسکالر حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کردار معصومین علیہم السلام اور افکار اسلامی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کو ایسی پالیسیوں پر عمل کرنا ہو گا جس کو قرآن اہلبیت علیہم السلام اور افکار اسلامی نے تعلیم دی ہو تاکہ عوام کی فکری اور روحانی تربیت ہو سکے۔

انہوں نے کہا: ہمیں ایسے مرتب کردہ قانون کو مسترد کرنا ہو گا جو قرآن اور دین اسلام سے ٹکراتے ہوں یا جں کے ذریعہ معاشرہ میں برائیاں جنم لیتی ہوں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مزید کہا: عوام کو ایسے ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی جس نظام کے ذریعے دہشتگردی اور فرقہ واریت کے ذریعہ معصوم لوگوں کا قتل عام کر کے اپنی سیاست کی کرسی کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ ایسے حکمرانوں کے خلاف عالمی اداروں کو بھی آواز بلند کرنی چاہیے تا کہ دنیا میں امن و امان قائم ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .