۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: پاکستانی حکمران پکڑو  چھڑاؤ، میں صحیح، فلاں پر مقدمات جھوٹے، ہمارے مقدمات ختم کرو وغیرہ جیسی باتوں میں مصروف ہیں اور ریاستی مشینری سیاسی جماعتوں کی جنگوں میں مصروف ہے۔ دوسری طرف عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، آٹے کی قلت اور اشیاء خردونوش میں مہنگائی میں بے حد اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کوئی جماعت ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے جس کی وجہ سیاسی جماعتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ریاستی اداروں کو موجودہ حالات پر اقدامات کرنے ہوں گے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: موجودہ حکمران جماعت بھی ان چیلنجز اور مشکلات پر قابو پانے میں بے بس نظر آتی ہے اگر یہی صورت حال رہی تو ملک عزیز پاکستان کے مزید غیر مستحکم ہونے کا خطرہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .