حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حکمران عوام کی مشکلات کے حل کے لیے جدوجہد کریں۔ کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں افراتفری پھیلانے میں انسان دشمن قوتوں کی آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور مذہبی منافرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا: تمام طبقات کے مساوی حقوق کے لیے علوم معصومین علیہم السلام سے درس ملتا ہے۔
حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا میں بڑھنے والی دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کیے جائیں تاکہ قتل و غارت کا خاتمہ ہو سکے اور لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں۔